پیر 27 جولائی 2026 - 22:27
رانی پور سٹی: اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کے زیرِ اہتمام تین روزہ جنرل کونسل تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کامیابی سے اختتام پذیر

حوزہ/ رانی پور سٹی میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان (خواتین) کے زیرِ اہتمام تین روزہ جنرل کونسل تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں سندھ کے مختلف اضلاع سے جنرل کونسل کی اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد تنظیمی صلاحیتوں میں اضافہ، دینی و فکری تربیت، آئینی شعور اور اسلامی معاشرے میں خواتین کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رانی پور سٹی میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان (خواتین) کے زیرِ اہتمام تین روزہ جنرل کونسل تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں سندھ کے مختلف اضلاع سے جنرل کونسل کی اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد تنظیمی صلاحیتوں میں اضافہ، دینی و فکری تربیت، آئینی شعور اور اسلامی معاشرے میں خواتین کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔

ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز مرکزی صدر خواہر دعائے سیدہ صاحبہ کے افتتاحی کلمات سے ہوا، جنہوں نے اپنے خطاب میں تنظیمی استحکام، دینی شعور، فکری تربیت اور خواتین کی فعال کردار سازی کی اہمیت پر زور دیا۔

ورکشاپ کے دوران متعدد علمی، تربیتی اور عملی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ مولانا صفدر ملاح نے "حضرت بی بی زینب ع کا دن کی دفاع میں کردار" کے موضوع پر جامع درس دیتے ہوئے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خواتین کی ذمہ داریوں اور معاشرتی کردار کو تفصیل سے بیان کیا۔

اسی طرح محترم علی اصغر عرفانی نے درسِ آئین پیش کیا، جس میں اصغریہ آرگنائزیشن کے آئین، تنظیمی ڈھانچے، نظم و ضبط اور تنظیمی ذمہ داریوں پر مفصل روشنی ڈالی گئی۔

محترم نثار علی منتظری نے "اصغریہ کا کردار" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے تنظیم کی فکری، دینی اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور اراکین کو ملت کی خدمت اور تنظیمی ذمہ داریوں کو مزید مؤثر انداز میں انجام دینے کی تلقین کی۔

ورکشاپ میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر برادر حسن جواد اصغری نے تنظیمی پروگرام کی مینجمنٹ کے موضوع پر خصوصی تربیتی سیشن لیا، جس میں انہوں نے پروگرام کی منصوبہ بندی، مؤثر انتظام، ذمہ داریوں کی تقسیم، وقت کی پابندی اور کامیاب تنظیمی سرگرمیوں کے انعقاد کے عملی اصولوں پر شرکاء کی رہنمائی کی۔

ورکشاپ کے آخری دن حجت الااسلام و مسلمین علامہ ارشاد علی نقوی نے خصوصی خطاب کیا۔

معلمہ محترمہ سیدہ شمائلا رباب رضوی نے '' اسلامی میں معاشرے میں خواتین کا کردار'' پر روح پرور گفتگو کئے۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان محترم سینگار علی حسینی نے شرکاء سے خصوصی خطاب کیا۔

ورکشاپ میں ماڈل تنظیمی پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا، جس کے ذریعے شرکاء کو عملی طور پر تنظیمی امور، اجلاس کی کارروائی اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کی تربیت دی گئی۔ اس کے علاوہ احکامِ شرعیہ کی عملی مشق (پریکٹیکل)، نمازِ باجماعت اور اختتام پر تحریری امتحان بھی لیا گیا تاکہ شرکاء کی علمی و تربیتی استعداد کا جائزہ لیا جا سکے۔

شرکاء نے ورکشاپ کو انتہائی مفید، منظم اور مؤثر قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حاصل شدہ علمی، تربیتی اور تنظیمی رہنمائی کو عملی میدان میں بروئے کار لائیں گی اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے پیغام کو مزید مؤثر انداز میں عام کریں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha